Advertisement

عید پر قیدیوں کیلئے ریلیف،فلاحی ادارے نے لاکھوں روپے کے جرمانے ادا کر دیے

عید پر قیدیوں کے لئے ریلیف،فلاحی ادارے نے لاکھوں روپے کے جرمانے ادا کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل سے 50سے زائد قیدی رہاکروا دیےہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ50سے زائد قیدی مختلف معمولی جرائم میں سزائیں بھگت چکے تھے،جرمانے دینا باقی تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور،قصور،شیخوپورہ،گجرات و دیگر شہروں کے قیدیوں نے رہائی پر تشکر و دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جیل حکام کو فلاحی ادارے نے قیدیوں کی دیت اور واجب الادا رقوم کیش میں جمع کروا دیں۔

Advertisement

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہناہے کہ قیدیوں کی رہائی خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پرکرائی ہے، جرمانے اور دیت نہ ادا کر پانے والے ذہنی اذیت میں مبتلا تھے۔

سینئر وزیرپنجاب نے کہا کہ نفرت جرم سے ہونی چاہیے،مجبوراً قید شہریوں کی مدد ضروری ہے،امید ہے یہ قیدی جیلوں سے نکل کر معاشرے کے مفید شہری بنیں گے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ فاؤنڈیشن مختلف جیلوں میں اصلاحات کے لئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version