آزادی اظہار رائے عالمی قوانین کی ذمہ داریوں کے مطابق ہوتا ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے عالمی قوانین کی ذمہ داریوں کے مطابق ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد عیسیٰ سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے مسلم ورلڈ لیگ کے انسانیت کےلئے مختلف ممالک میں اقدامات کی تعریف کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ اسلام کے حقیقی تاثر اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے تشکیل دی گئی تھی، امید ہے اسلامو فوبیا کے خلاف مسلم امہ متفقہ مقصد سمجھ کر اقدامات اٹھائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے عالمی قوانین کی ذمہ داریوں کے مطابق ہوتا ہے۔ آزادی اظہار رائے میں نسل پرستی،مذہبی شخصیات اور علامتوں کی توہین کی اجازت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News