Advertisement

شہباز شریف چلےگئے تو پھر ہم پر مک مکا کا الزام لگےگا، شاہ محمودقریشی

وزیرخارجہ کاکہناہے کہ شہباز شریف باہر جانے کی کوشش میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، شہبازشریف کی بیماری کا احساس ہے لیکن بیماری اتنی سنجیدہ نہیں ، ،شہبازشریف چلے گئے تو پھر ہم  پرمک مکا کا الزام لگےگا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کسی مک مکا کیلئے تیار نہیں ہے، حکومت نےطبی بنیادوں پر نوازشریف کو باہرجانےکی اجازت دی ، شہبازشریف نےعدالت کوگارنٹی دی تھی کہ نوازشریف علاج  کرواکر واپس آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف کا جو وعدہ تھا عدالت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، اب شہبازشریف کی بیماری کا جوازبنایا جا رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ کیا کرپشن کےخلاف آواز صرف عمران خان نے اٹھانی ہے، کرپشن کے خلاف جہاد قومی فریضہ ہے،سب کوکرداراداکرنا ہے۔ ہم جو کرسکتے ہیں، قانونی تقاضوں سے کرینگے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ فلسطین کےواقعے پرہمیں بے پناہ تشویش ہے،عمرے کے بعد سیکریٹری جنرل اوآئی سی سےمیٹنگ ہوئی ،سیکریٹر ی جنرل اوآئی سےفلسطین کی صورتحال پربات کی گئی۔

وزیرخارجہ نے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نےمطالبہ کیا ہمیں امہ کویکجا کرنے کی ضرورت ہے، تمام مسلم ممالک آوازاٹھائیں گےتوفرق پڑےگا۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version