Advertisement

نالائق حکومت کی وجہ سے عوام پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نالائق حکومت کی وجہ سے عوام پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اگر اس ملک کو مشکلات سے نکال سکتا ہے تووہ صرف نوازشریف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے، نوازشریف کوغدارکہنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ غداری غداری کا کھیل ہم بہت سالوں سے سنتے آرہے ہیں۔اگر قانون، آئین اور حق کی بات کرنیوالا غدار ہے تو پھر پورا پاکستان غدار ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے غدارکون ہے، حق اور سچ کی بات کرنا غداری ہے تو یہ غداری باربار کریں گے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ غداری کا پہلا لقب انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کو بھی دیا تھا، غداری کا لقب نواز شریف اور مریم نواز کے حصے میں بھی آیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں عوام نے نواز شریف کے بیانیے کو لبیک کہہ کر ووٹ کو عزت دی۔ گرفتاری کے خدشے کے باوجود آپ حق اور سچ کی بات کریں تو اس سے بڑی بہادی کوئی نہیں ہوسکتی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ جاوید لطیف جیسے جمہوریت کے محافظ کوسلام کرتی ہوں، نواز شریف کے شیر اور پاکستان کے بیٹے جاوید لطیف نے خطرہ مول لے کر حق کی بات کی۔ غداری کا لقب جاوید لطیف کو نہیں شیخوپورہ کے عوام کودیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےججزکااسلام آبادہائیکورٹ کوخط، جسٹس محسن اخترکیخلاف بڑے الزامات
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version