Advertisement

حکومت نے پارلیمان کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے، نیر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمان کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے قوم کو پارلیمنٹ کے ذریعے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے آگاہ کرنے اور دورے سے متعلق تفصیلات سے پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق مختلف خبریں سامنے آرہی ہیں حکومت  تمام تفصیلات پارلیمان کے سامنے رکھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بتایا جائے کہ دورے میں کشمیر کے معاملے پر کیا بات چیت ہوئی  اور اگر کوئی بات ہوئی تو کیا طے پایا ہے؟ قوم کو پارلیمنٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے۔

سید نیر حسین بخاری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے بھارت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ کیا یہ حقیقت ہے بھارت کے ساتھ بیک ڈور رابطے ہیں اور اگر ہیں تو حقائق سے پارلیمان کو اعتماد میں لیں۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کے باعث کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، پیپلزپارٹی اہم معاملات میں پارلیمان کو بائے پاس کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version