Advertisement

اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہو کر اس سے نمٹا جائے، وزیر اعظم

وزیراعطم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں'کوئی بھوکا نہیں سوئے گا' پروگرام کا آغاز کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہو کر اس سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی ہے جبکہ او آئی سی  کے رکن ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور بین المذاہب ہم آہنگی پر بات چیت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے ملاقات میں مسلم عالمی رہنماؤں کو لکھے دو خطوط  کا حوالہ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر مسلم امہ کی طرف سے آگاہی پھیلائی جائے گی۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف پاکستانی اقدامات کا مقصد باہمی افہمام و تفہیم اور بین المذاہب ہم آہنگی پھیلانا ہے۔

عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا ہے اور اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر زور دیا ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم  نے اسلامو فوبیا سےمتعلق آگاہی پیدا کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

اعلامیے میں وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے تدراک کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔

ملاقات میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کےفروغ پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسلامو فوبیا مذاہب کے درمیان منافرت اورعدم استحکام کا باعث ہے ،دنیا کو اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا مسلمانوں کی بدنامی کا باعث ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مقدس ہستیوں کے خلاف اقدامات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے اس لئے  دنیا کو اس حساسیت سے آگاہ کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا ہو گا ہمارے دلوں میں نبی کریمﷺ کا کتنا احترام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے مذاہب کے مقدسات کو قانونی تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ممالک کے ساتھ باہمی احترام کے تعلقات چاہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version