Advertisement

آزاد کشمیر میں 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن

آزاد کشمیر

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کشمیر حکومت نے لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا ہے، آزاد کشمیر میں 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر آزاد کشمیر حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تندور، دودھ کی دکان، میڈیکل اسٹورز، ویکسینیشن سینٹرز اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جبکہ سبزی، گوشت، مٹھائی کی دکانیں صبح 6 سے شام 8 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران سیاحتی مقامات کو جانے والی تمام سڑکیں بند رہیں گی جبکہ میرپور آزاد کشمیر میں بھی ہر قسم کی سیاحتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز، پبلک پارکس، پکنک پوائنٹس مکمل بند ہوں گے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاضلاعی، بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی، صرف مقامی افراد گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version