عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام مارکیٹس اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز اور دودھ دہی کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر خیبر پختونخوا میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی۔
چاند رات کو بازاروں میں ہر قسم کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہونگے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

