انتخابی اصلاحات سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلیفون رابطہ ہوا جس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق اور انتخابی عمل میں شریک کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
بابر اعوان نے وزیراعظم کو انتخابی اصلاحات کیلئے بین الوزارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے، الیکشن ریفارمز جمہوری عمل کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کا مطالبہ کسی ایک کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا ہے، عوام کا اداروں اور انتخابی عمل پر اعتماد بحال کریں گے۔
اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ووٹنگ کا حق دے کر فیصلہ سازی میں شامل کریں گے، شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال یقینی بنایا جائیگا۔
مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیئے، حکومت شفاف انتخابات کا منشور میں کیا گیا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

