Advertisement

شہباز شریف کی بیٹی، داماد کیخلاف ریفرنس کی سماعت 19 جون تک ملتوی

شہباز شریف

ایف بی آر سمگلنگ روکنے میں ناکام، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی

احتساب عدالت میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی کے خلاف صاف پانی ضمنی ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی 19 جون تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جانب سے جائیدادوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا، عدالت نے ریفرنس میں نامزد غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

آئندہ سماعت پر عدالت نے ملزمان رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں۔

نیب کی جانب سے دائرریفرنس کے مطابق شہباز شریف کی بیٹی اور داماد عمران علی سمیت دیگر پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ روپےکا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ریفرنس کے مطابق شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے جبکہ شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کمپنی کی ڈائریکٹر تھیں۔

Advertisement

شہبازشریف کے داماد پر صاف پانی پراجیکٹ کے لئے بلڈنگ کرائے پر دینے کا الزام ہے۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ عمران علی یوسف کی کمپنی علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر نے زیر تعمیر بلڈنگ کرائے پر دی۔

ریفرنس کے مطابق شہبازشریف کے داماد نے زیر تعمیر عمارت کے  غیر قانونی طور پہ کرائے وصول کئے۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل بھی نامزد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version