Advertisement

اسرائیلی مظالم پر او آئی سی کی وزارتی کمیٹی کا اجلاس طلب

فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کیخلاف تبادلہ خیال کے لیے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

او آئی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر 16 مئی کو طلب کیا گیا ہے جو وزرائے خارجہ کی سطح کا ہے۔

Advertisement

اجلاس میں فلسطینی سرزمین بالخصوص بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت اور مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی افواج کی پر تشدد کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک کے آغاز سے ہی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں اور دیگر پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل کے تازہ حملے میں شہید ہوجانے والے فلسطینیوں کی تعداد 109 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی فضائی بمباری سے 109 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں 28 بچے جبکہ 15 خواتین بھی شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں 621 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version