Advertisement

قوم کی بیٹیاں ہماری آدھی فوج ہیں، فردوس عاشق اعوان

کوبے چک میں نجی کالج کی افتتاحی تقریب کے موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آدھی فوج اس قوم کی بیٹیاں ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کا ایک پیغام لے کر آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شرح خواندگی بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں، اس ملک میں سب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر آزادی حاصل نہ کرنا ہے۔ اس وجہ سے ہمیں کبھی فارن ،کبھی آئی ایم ایف اور کبھی ورلڈ بینک سے قرض لینا پڑا ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ معاشی محاذ پر جنگ وہی جیتے گا جس کا ہیومن ریسورس ڈویلپ ہو گا۔ ہم معاشی محاذ پر خواتین کے بنیادی حقوق کی عدم فراہمی کے باعث پیچھے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ماں ،بہن اور بیٹی ہونے پر فخر ہے، ہم اسوہ فاطمہ(س) پر چل کر دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوں گے، ہماری بیٹیاں ثابت کریں گی کے وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم دو نہیں ایک پاکستان کی بات کر رہے ہیں کہ ایک ایسا ملک ہو جہاں سب کو یکساں حقوق میسر ہوں، امیر اور غریب کا فرق ختم ہو۔

مزید کہا کہ شاہی خاندان کی بیٹی چوری کرے اور عوام اس سے نہ پوچھے یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ آپ عدالتوں میں پیش ہو کر ثابت کریں کے آپ نے عوام کا پیسہ نہیں  کھایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد عوام کے لئے ہے۔  وہ اس معاشرے کو تھانے اور کچہری کی سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور انشااللّٰہ اس گلے سڑے نظام کوبدلنے میں کامیاب ہوں گے۔

 معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور ہمارا مقابلہ آئی ٹی سیکٹر میں ہے۔ ہم نے آئی ٹی کے محاذ پر ہندوستان کو پچھاڑنا ہے۔

مزید یہ کہ ہر ضلع کے اندر جدید ترین ٹیکنالوجی پر محیط ماں اور بچے کی حفاظت کے لئے لیب اور اسپتال بنایا جائے گا۔

معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ جنہوں نے اقتدار کے مزے لوٹے وہ نہ اس شہر کو جدید یونیورسٹی اور نہ ہی جدید اسپتال دے سکے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version