Advertisement

وزیراعظم 3 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان3 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ ولی عہد شہزادہ محمدبن سلیمان سے اہم ملاقات کرینگے۔

رائل ائیر پورٹ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سعودی ،پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی، سفیر پاکستان بلال اکبر اور جدہ قونصلیٹ کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی عرب میں پہلے سے موجودہیں جبکہ خاتون اول ،وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور سینیٹر فیصل جاوید، سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں۔

سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم دورے میں اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری اور توانائی کے امور پر گفتگو کریں گے جبکہ پاکستانی افرادی قوت کے لئے روزگار کے مواقع و بہبود پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیراعظم کی اسلامی تعاون تنظیم ، ورلڈ مسلم لیگ سیکرٹری جنرلز اور حریمین الشریفین کے امام صاحبان سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین متعدد معاہدے تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف ایم او یوز پر بھی دستخط ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version