Advertisement

شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب پرنس فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سعودی جدہ میں ہوئی ہے۔

حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ  وزیر خارجہ نے خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کی ترقی میں ان کی ویژنری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی باہمی اور عالمی فورمز پر مسلسل حمایت  اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا بھی لیا ہے۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان شعبوں میں تجارت,  سرمایہ کاری,  انفراسٹرکچر, توانائی,  سیاحت اور افرادی قوت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورے میں سعودی اور  پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی زیر صدارت اس کونسل کا کام سیاسی و سلامتی,  اقتصادی اور ثقافتی و معاشرتی شعبوں پر محیط ہو گا۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سیاسی و سلامتی کے حوالے سے کام کی سربراہی کریں گے۔

حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستانی رجحان کو سراہتے ہوئے علاقائی امن کے لئے سعودی کوشیشوں کو اجاگر کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ نے بھی خطے میں فروغ امن, سلامتی اور ترقی کے حوالے سے سعودی عرب کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو جلد از جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہےجبکہ سعودی وزیرخارجہ نے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ سعودی وزیرخارجہ نے دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے جلد سینئر سعودی حکام پر مشتمل ایک وفد پاکستان بھجوانے کا اعادہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کو کتنے ووٹ درکار ہیں؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version