Advertisement

موبائل فونز پر زائد کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز پر ایف بی آر کی وضاحت

موبائل فونز پر زائد کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وضاحت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے موبائل فونز پرعائد کسٹمز ڈیوٹی کے حوالے سے خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحت کے مطابق غیر ملکی مسافر اپنے پاسپورٹ پر پانچ موبائل فونز رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔

ایف کے آر کے مطابق 500امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر عائد کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز ادائیگی کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن میں فرق تقریباً 9000 روپے ہے۔

ایف بی آر کا کہناہے کہ اس فرق کو ختم کرنے اور پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے تحت صرف ایک فون کی اجازت کے لئے وی بوک موڈیول میں تبدیلی کی جارہی تھی۔

Advertisement

وضاحت دی گئی کہ اس پراسیس کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ سسٹم سے خارج ہو گئی جس کی وجہ سے پاسپورٹ پر فون رجسٹریشن پر 36720 روپے کسٹمز ڈیوٹی چارج ہونے لگی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ اس مسئلے کے فوری حل کی کوشش جاری ہے اور تکنیکی ٹیم وی بوک موڈیول کی جانچ پڑتال کر رہی ہے،عائد ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی درستگی کا معاملہ کل تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے جن افراد سے زائد ڈیوٹیز و ٹیکسز لئے گئے ہیں ان کو زائد ادا شدہ رقم فی الفور ریفنڈ کر دی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس خرابی  کی وجہ سے لوگوں کو پیش آ نے والی مشکل پر معذرت خواہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ
سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی
پاک بحریہ کے جہاز کی بڑی کارروائی، 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کامیاب کارروائیاں، ایک خوارجی جہنم واصل، دیگر زخمی فرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version