Advertisement

مسئلہ فلسطین جب تک حل نہیں ہوتا تب تک مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوگا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین جب تک حل نہیں ہوتا تب تک مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ عالم میں فلسطین کا مقدمہ لڑنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو مبارک ہو جس مقصدکیلئے وزیراعظم نےبھیجا تھا اس میں کامیاب رہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں سیزفائر کا اعلان ہو گیا ہے، ‏فلسطین میں جوخون ریزی جاری تھی اس میں وقفہ آگیا ہماراپہلامقصدیہی تھافلسطین میں فوری ‏خون ریزی روکی جائے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے 4 اجلاس ہوئے اور چاروں بےنتیجہ نکلے لیکن ‏ہماری مشترکہ کوشش پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کااجلاس ہوا، دنیاکی سب سےبڑی پارلیمنٹ ‏میں فلسطین کامقدمہ سامنےرکھا ، ہمارا مقصد تھا فوری طورپراسرائیلی حملے رک جائیں اور اب سیزفائر ‏کا اعلان ہو گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ 27 رمضان کی رات اسرائیل نےمسجداقصیٰ کاتقدس پامال کیا، مسئلہ فلسطین کاایک ‏مستقل حل تلاش کرنا ہوگا، فلسطینیوں کےحق کیلئےآواز زور پکڑتی جارہی ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا قدم ہے جو مثبت ہے، یہ ابتداء ہے لیکن منزل ابھی دور ہے جب تک مسئلہ فلسطین کا مستقل حل نہیں نکالا جائے گا تو مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پورے ملک میں وزیر اعظم کے کہنے پہ ریلیاں نکالیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مجھےمشن نہ سونپتے تو شایدیہ ممکن نہ تھا اس کامیابی کا سہرا ‏اپنے قائدعمران خان کو دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان سےکل ملاقات ہو گی میرےذہن مقبوضہ ‏کشمیر کا خاکہ ہے انہیں پیش کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version