Advertisement

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم دورے میں اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری اور توانائی کے امور پر گفتگو کریں گے جبکہ پاکستانی افرادی قوت کے لئے روزگار کے مواقع و بہبود پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وزیراعظم کی اسلامی تعاون تنظیم ، ورلڈ مسلم لیگ سیکرٹری جنرلز اور حریمین الشریفین کے امام صاحبان سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ  سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنرز بھی وفد میں شامل  ہوں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین متعدد معاہدے تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف ایم او یوز پر بھی دستخط ہوں گے۔

Advertisement

خاتون اول ،وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور سینیٹر فیصل جاوید بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version