Advertisement

مریم نواز خوشاب میں جیت کےلئے پراُمید ، پیغام بھی جاری کردیا

خوشاب: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی84 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کی صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خوشاب کے ضمنی الیکشن سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ خوشاب کے بہنوں، بھائیوں اور بزرگوں کورونا ایس او پیز کے تحت گھر سے نکلیں، اپنے ووٹ سے آج ملک کی ترقی کو لگے وائرس سے محفوظ کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک کلو آٹا چینی کیلئے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں، خوشاب میں شیر ہی دھاڑے گا۔

واضح رہےکہ خوشاب کےحلقہ پی پی84 میں ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ آج ہورہی ہے ، ووٹرزکو ایس او پیز کے مطابق ووٹ کاسٹ کروایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جوکہ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version