وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اتحادیوں کے معاملات پرغور کیا گیا ہے۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی امور پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ سے متعلق مشاورت اور بجٹ سیشن معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم اور سیاسی کمیٹی نے مستقبل کی حکمت عملی پرمشاورت مکمل کرلی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ احتساب کا عمل تیز اور معاشی کامیابیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
اجلاس میں اسد عمر ،پرویز خٹک، عامرکیانی اور سیف اللہ نیازی نے بھی شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

