Advertisement

جنت مرزا کی مُسکراہٹ کی وجہ کون؟

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنی مسکراہٹ کی وجہ کس کو قرار دے دیا؟

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنے ہونے والے منگیتر عُمر بٹ کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

 حال ہی میں جنت مرزا نے عُمر بٹ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں عُمر بٹ کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ محبت بھری نظروں سے عُمر کو دیکھ رہی ہیں۔

Advertisement

ٹک ٹاک اسٹار نے تصویرکے کیپشن میں عُمر بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں صرف تمہاری وجہ سے زیادہ قہقہے لگاتی ہوں۔

جنت مرزا نے لکھا کہ میں صرف تمہاری وجہ سے کم روتی اور زیادہ مُسکراتی ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے۔

جنت مرزا نے بتایا تھا کہ ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔

جنت مرزا نے کہا تھا کہ ’جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔‘

Advertisement

خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔

پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عاطف اسلم گلوکاری کے بعد ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کو تیار
سپر ہٹ فلم 'ہے بے بی' کی بچی اب 17 سال بعد کیسی دکھتی ہے؟ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی کونسی فلم کی آفر ٹھکرائی؟
سنجے لیلا بھنسالی اپنی پہلی ویب سیریز "ہیرامنڈی" میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟
معروف بھارتی اداکار کا کام سے بریک لینے کا فیصلہ
کترینہ کیف کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version