میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟ فیصلہ آج ہوگا

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے آج اہم اعلان متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ورچوئل اجلاس آج وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکام بھی شریک ہوں گے، میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال اور غور کیا جائے گا۔
حکومت نے رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہےکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں ، انہوں نے اس حوالے سے آج ٹوئٹ بھی کی۔
By the grace of Allah I have fully recovered. My latest two tests are negative. Going back to work today. The mild symptoms and quick recovery are without a doubt because of the vaccination . Clearly vaccines work and are the best defence against this horrible disease
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 2, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

