دنیا میں ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں ،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ای سی او اسمبلی کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن ہو گا تو پورے خطے میں امن ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت میں آسانیوں سے خطہ ترقی کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن نہ ہوا تو خطے کے تمام ممالک متاثر ہوں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیرمیں اقوا م متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہو رہا ،ماحولیاتی تبدیلی سے خطے کے کئی ممالک متاثر ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ 10 رکن ملکوں کے درمیان رابطوں کا فروغ بڑی کامیابی ہے جبکہ رابطوں میں بہتری سے خطے کے ممالک قریب آجائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین میں شامل تمام ملکوں نے ترقی کی ہے اور یورپی یونین ہمارے سامنے بنی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ای سی او کے اسپیکر ز کو دعوت دینے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

