پاکستان ایک پرامن ملک ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ، دنیا کا پاکستان سے متعلق نظریہ بھی تبدیل ہوا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ دنیا پاکستان کو افغانستان میں قیام امن کے معاون کے طور پردیکھتی ہے کیونکہ امن ہرکسی کی خواہش ہے اور آج کا افغانستان 20 سال پہلے والا نہیں رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی افغانستان کے بیان نے مایوس کیا ہے ، ایسے بیانات امن کی کاوشوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے ہرممکن اقدامات کئے ہیں ، افغانستان کامسئلہ سیاسی ہے جو مذاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ اورمفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں ، وزارت خارجہ ہی ممالک سے تعلقات میں وسعت کیلئے کردارادا کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

