چونیاں میں کار حادثہ ، 3 افراد جاں بحق

چونیاں میں تیز رفتار کار جوہڑ میں جا گری جس کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں نظام پورہ میں تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے جوہڑ میں جا گری جس کے باعث خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

