احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر دو کے جج اعظم خان نے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ، یوسف رضا گیلانی 22 جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونگے۔
احتساب عدالت 22 جون کو سابق وزیراعظم پرفرد جرم عائد کرے گی۔
واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے جبکہ ریفرنس میں محمد سلیم بیگ ، محمد حنیف سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

