Advertisement

ہراسانی کا شکار مہربانو کو کس بہادر اداکارہ نے بچایا ، نام سامنے آگیا

جنسی ہراسانی کے خلاف ترقی یا فتہ ممالک سے شروع ہو نے والی مہم می ٹو کے حق میں  دنیا بھر میں آواز اٹھائی گئی ، پاکستان میں بھی اس مہم کے حق میں آوازیں اٹھیں ۔ 

پاکستان میں بین الاقوامی مہم می ٹو کی حمایت میں  بہت ساری خواتین سامنے آئیں اور اپنے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کے واقعات سے پردہ اٹھا یا ، ان میں  شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی قابل ذکر ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی  ہوئی اداکارہ مہر بانو نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جب وہ ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں تو انہیں صف اول کی اداکارہ  صباقمر نے بچایا تھا اور ان کی اس موقع پربھرپورمدد بھی کی تھی۔

اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے کے بارے میں بتایا کہ وہ شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر موجود تھیں، انہیں ایک کریو ممبر کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔

مہر بانو نے  بتایا کہ اس وقت وہ خوفزدہ تھی اور کچھ سمجھ نہیں آرہاتھا کہ کیا کیا جائے تاہم انہوں نے یہ بات سیٹ پر موجود صبا قمر کے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ نے بتایاکہ صبا قمر نے ناصرف ان کا ساتھ دیا بلکہ ان کے لیے ایک مضبوط آوازبھی اٹھائی۔

Advertisement

مہربانو نے مزید بتا یاکہ اس واقعے کے بعد صبا قمر نے ہراساں کرنے والے کریو ممبر کو شوٹنگ سے بھی  نکلوا دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version