Advertisement

عمران خان سب سے بڑے کرپٹ ہیں، شازیہ مری

شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے  کہا ہے کہ عمران خان سب سے بڑے کرپٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو سب سے بڑا کرپٹ قرار دے دیا۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کا سودا ہورہا ہے بند کمروں میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے، آئی ایم ایف سے بند کمروں میں معاملات طے نہ کیے جائیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ عمران خان مہنگائی اور کرپشن ختم کرنے کا کہتے تھے اور وہ اپنے دعویٰ کے مطابق اسے ختم نہ کرسکے۔

 شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اب یہ حکومت پریس کانفرنس کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، ان کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہوگیا ہے۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ صرف گروتھ مہنگائی کی ہورہی ہے ، جو گروتھ ریٹ حکومت بتارہی ہے ہمیں اس کا یقین نہیں۔یہ لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کر کہ بجٹ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج پی ڈی ایم کا اجلاس پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر ایک افطار پارٹی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا تھا کہ حیرت ہوئی پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد فضل الرحمان نے استعفوں کا اعلان نہیں کیا۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا تھا کہ آج پی ڈی ایم توڑنے پر ایک دوسرے کو واہ واہ کہنے کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی نے اجلاس بلایا، پی ڈی ایم اجلاس کے بعد نہ کوئی اعلان ہوا نہ لائحہ عمل بتایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version