Advertisement

پی ڈی ایم کامقصد موجودہ حکومت کونکالناہے ، نثارکھوڑو

پیپلز پارٹی کے رہنماء نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد موجودہ حکومت کو نکالنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء نثارکھوڑو نے پروگرام “بس بہت ہو گیا ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم موجود ہے تو استعفوں کی بات کیوں نہیں کرتے ،پیپلزپارٹی سے استعفے دینے پر اسرار کیوں کرتے تھے۔

نثارکھوڑو نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حالیہ اجلاس کے بعد استعفے دینے کا اعلان کیوں نہیں کیا؟۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ کیوں استعفوں کے بعد ہی لانگ مارچ کا آپشن رکھا گیا؟۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے کہا اپوزیشن اکھٹی ہوتی تو شاید مجھے نکال دیتی ،عمران خان کا بیان نااہلی کا اعتراف تھا۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم بنائی تھی، اب پیپلزپارٹی ہی نہیں رہی۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا تنویر نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی اس جدوجہد میں شریک ہوتی تو اثر زیادہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی سمجھتا ہوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کامقصد ایک ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا تنویر نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے امکانات کم تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version