مریم صاحبہ حکومت بتا چکی کہ کسی ملک کو پاکستانی اڈے نہیں دئیے جائیں گے، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مریم صاحبہ حکومت پارلیمنٹ کے فلور پر بتا چکی کہ کسی ملک کو پاکستانی اڈے نہیں دئیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان ہیں ، آپکے والد نواز نہیں جنہوں نے ساری چوری شدہ دولت مغربی ملکوں میں چھپائی ہے۔
شہباز گل نے اپنے جاری پیغام میں مزید کہا کہ خود بھی انہی کی پناہ میں ہیں۔جہاں آپ لوگوں نے پناہ لی ہوئی ہے،سگےبھی آپ انہی کے ہیں۔
مریم صاحبہ حکومت پارلیمنٹ کے فلور پر بتا چکی کہ کسی ملک کو پاکستانی اڈے نہیں دئیے جائیں گے۔اس وقت وزیراعظم عمران خان ہیں۔ آپکے والد نواز نہیں جنہوں نے ساری چوری شدہ دولت مغربی ملکوں میں چھپائی ہے،خود بھی انہی کی پناہ میں ہیں۔جہاں آپ لوگوں نے پناہ لی ہوئی ہے،سگےبھی آپ انہی کے ہیں
Advertisement— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 9, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

