سردار طاہر تحریک انصاف کی تقویت کا باعث بنے گا ،سردار تنویر

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر نے کہا ہے کہ سردار طاہر تحریک انصاف کی تقویت کا باعث بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ وکٹیں گریں گی آئندہ چند روز میں مزید وکٹیں گریں گی ، انتخابات سے ایک دن قبل تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اور عدالتوں پر تنقید برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جانے والی حکومت کو اب ججز کی تعیناتی کا اختیار نہیں رہا ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ایڈہاک ازم چل رہا تھا ، نئی حکومت کو اب اخیتار ہو گا کہ وہ ججز کی تعیناتی کرے۔
سردار تنویر نے کہا کہ پورے پاکستان میں نگران حکومت بنتی ہے آزاد کشمیر میں کیوں نہیں ، وفاق کا کشمیر کے انتخابات میں کوئی رول نہیں ہے۔
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ کشمیر میں دو تہائی کی اکثریت حاصل ہو گی ، پیپلز پارٹی اور نون لیگ ایک یا دو سیٹیں لے سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک حلقہ میں صرف ایک امیدوار کو ہی ٹکٹ دیا جا سکتا ہے ، میری کوشش ہوگی ناراض لوگوں کو ٹکٹ ہولڈر کی حمایت پر قائل کروں ، امید ہے ہماری پارٹی کے لوگ آزاد الیکشن میں نہیں جائیں۔
سردار تنویر نے کہا ہے کہ تینوں ڈویژن کے تمام حلقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، خلاف میرٹ ججز کے معاملے کو وزیراعظم پاکستان کے نوٹس میں لایا گیا ہے، ججز کا پینل تشکیل دیتے ہوئے وزارت امور کشمیر کو نظر انداز کیا گیا ، آزاد کشمیر حکومت نے بڑا پینل تشکیل دے کر مرضی کے لوگوں کی نامزدگی کی ہے۔
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے، اگر سامنے آئے تو ضرور ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی صرف سوشل میڈیا پر ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے الزام لگائے جا رہے ہیں۔
سردار تنویر نے کہا کہ پارٹی عمران خان کی نظریہ عمران خان کا ہے ، پارٹی میں شامل ہونے والے سارے عمران خان کے ورکر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں وفاقی حکومت کا کردار فیئر ہو گا ، ہماری پوری کوشش ہوگی آزاد کشمیر کے الیکشن صاف شفاف ہوں ، ن لیگ آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News