Advertisement

علی پلھ پرجھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے، حلیم عادل شیخ

سیشن کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی پلھ پرجھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی پلھ نے پانی چوروں کی ویڈیو بنا کر بے نقاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کی نہریں بھری ہوئی ہیں، آبادگاروں غریبوں کی نہروں میں پانی نہیں ہے، آج شہری اس عوامی مقدمے میں ساتھ تھے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ اصل پانی چور سندھ کے حکمران ہیں اور ان کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں۔ بلاول ان پکے کے ڈاکووں کی سرپرستی کررہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آواز بلند کرنے پر دہشتگردی کے مقدمات بنادیے جاتے ہیں، علی پلھ نے جو جرم کیا وہ ہم سب کریں گے، ہم سب اس نہر پر جاکر ویڈیو بنائیں گے، پانی چوروں کی لسٹ جاری کررہے ہیں، یزیدوں کا ٹولا سندھ پر حکمران ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی روکنے والوں کو بے نقاب کریں گے، میرے حلقے میں پانی مراد علی شاہ نے بند کردیا ہے، یہ امام حسین علیہ سلام کی نہیں یزید کی اولاد ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کا ویکسین کے حوالے سے الزام شرمناک ہے، ایک بھی ویکسین سندھ حکومت نے نہیں خریدی، سارا سامان وفاق نے دیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں پولیس گردی بڑھ گئی ہے، مردم شماری ہم نے دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے، سندھ میں مزید تقسیم نہیں چاہتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحریہ ٹاؤن آصف زرداری کا پروجیکٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version