Advertisement

وزیر خارجہ ترکی کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے۔

استنبول ہوائی اڈے پر ترک وزارت خارجہ کے حکام، پاکستانی سفیر سائرس قاضی، سینئر افسران نے الوداع کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کی دعوت پر انتالیہ سفارتی فورم میں شرکت کی۔

فورم کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انتالیہ میں ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو سے ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات ، کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم کے کامیاب انعقاد پر ترک ہم منصب کو مبارکباد دی اور بہترین انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم کے زیر اہتمام منعقدہ مذاکرے بعنوان “ایشیا و علاقائی روابط” میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے خطاب کی تعریف کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version