گزشتہ روز کے واقعے پر پورے ایوان کو افسوس ہے ، علی محمد خان

پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے پر پورے ایوان کو افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کل کے واقع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی فرد کا ذاتی فعل قیادت سے نہیں جوڑا جاسکتا ، پیپلز پارٹی کے رکن کے عمل پر بلاول بھٹو یا آصف زرداری کو گالی نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید کو پیپلز پارٹی ارکان نے اس ایوان میں گالیاں دیں ، سیاسی تنقید کا سیاسی جواب ہونا چاہیے۔
پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا کہ گالم گلوچ کے باوجود آصف زرداری، بینظیر بھٹو کا نام کبھی نہیں لیا ، یہاں جو بات اتی ہے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کا قصور یہ ہے اس نے کراچی کے حقوق کی بات کی اور سٹیٹس کو چیلنج کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

