Advertisement

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے جس پر وزیر خزانہ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھا سکتے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں صرف دو دن باقی ہیں اور آئی ایم ایف بجٹ امور پر رضا مند نہ ہو سکا ہے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ محصولات ہدف پورا کرنے کیلئے 2 سو ارب کے ٹیکسز لگائے جائیں۔

وزارت خزانہ حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی کہ ٹیکس بڑھائے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کریں گے۔

Advertisement

آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق تجاویز ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیکس وصولیوں کو اپنے طریقہ کار کے تحت بڑھانا چاہتا ہے۔

وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کے ساتھ گردشی قرضہ اور محصولات پر ڈیڈلاک ہے۔

وزارت خزانہ حکام نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضہ میں کمی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version