وزیراعظم نے یوٹیلٹی بلوں کی مد میں 52 کروڑ روپے بچائے ہیں،شہبازگل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی بلوں کی مد میں 52 کروڑ روپے بچائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم نے 3 سالوں میں پی ایم ہاؤس کے 108 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے گھر میں رہتے اور اخراجات خود اٹھاتے ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کے حق سے کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ ن لیگ گلو بٹوں کے نام پرالیکشن لڑنا اور جیتنا جانتی ہے ، ہم الیکشن جیتیں یا ہاریں ،انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوں گے ، گلوبٹ اب ن لیگ کو الیکشن نہیں جتوائے گا۔
شہباز گل نے کہا کہ اوورسیز کا 95 فیصد ووٹ عمران خان کا ہے ، ہمیں پتہ ہے باہر پٹواریوں کی کمی ہے ، احسن اقبال نے کہا لندن میں بیٹھا پاکستان کی سیاست کیا جانے ، کل احسن اقبال نے اپنی پریس کانفرنس میں سچ بول دیا ، نوازشریف لندن میں مفرور بن کر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ آنے سے پہلے بھی سائلنٹ موڈ تھا،بجٹ آگیا اور گزرگیا ، احسن اقبال صاحب اوورسیزپاکستانیوں سے دشمنی نہ کریں ، احسن اقبال کا اوورسیز سے متعلق بیان قابل مذمت ہے ، ہم سے دشمنی کریں، ہم سے سیاست کریں ، اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

