Advertisement

وزیراعلیٰ نے آج بھی چیخ چیخ کر بڑی بڑی باتیں کی ہیں ، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے آج بھی چیخ چیخ کر بڑی بڑی باتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نالے نالے کرنے والے نالوں میں بہہ جائیں گے ، وزیر اعلیٰ صاحب پچھلے سال آپ نے آدھے کراچی کو نالوں میں بہا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا کام این ڈی ایم اے کا تھا وہ تو جاری ہے ، 38 نالے جو سندھ حکومت نے بنانے تھے وہ نہیں بناسکے ، آج چیف جسٹس نے بھی کہہ دیا کہ سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے ، آج سندھ کے اصل وزیراعلیٰ کا نام بھی سامنے آچکا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ یہاں مختلف ادوار میں مختلف لوگ بااختیار ہوتے ہیں ، ٹپی سے شروع ہونے والی کہانی اب سیٹھ یونس میمن تک آچکی ہے ، آج سندھ میں یونس میمن کا راج ہے مراد علی شاہ ربڑ اسٹمپ ہیں۔

حلیم عادل شیخ  نے کہا کہ لگتا ہے مراد علی شاہ تین دن باہر یونس میمن سے ہدایت لینے گئے تھے ، مراد علی شاہ نے آج بھی نفرت اور الزام تراشی کی کوشش کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام پر جتنا پیسہ لگانا ہوگا، ہم لگائیں گے ، کل بجٹ میں دیکھ لیں گے آپ نے 13 سال میں کیا گل کھلائیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version