Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اقدامات پر بات چیت ہوئی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر پوری طرح فوکس ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک کسی مخالف کے ساتھ بھی انتقامی کارروائی نہیں کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرا اور میری حکومت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی سکون اوراطمینان ہے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ریسکیو 1122 کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس چلانے کی تجویز زیر غور ہے اور میری خواہش ہے کہ اس تجویز کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولینس کے شروع ہونے سے سیلاب ،آتشز دگی اور دیگر قدرتی آفات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مدد ملے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے، علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں بھی علمائے کرام کا کردار قابل تحسین ہے۔

ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت کی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

Advertisement

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے خصوصی دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version