Advertisement

سابقہ قبائلی اضلاع کی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ قبائلی اضلاع کی ترقی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سابقہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع کی ترقی اولین ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ سابقہ قبائلی اضلاع کے شہری مکمل طور پر قومی دھارے میں شامل ہوں۔

ملاقات کرنے والوں میں گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال خان ، وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری ، فخر زمان خان اور جواد حسین شریک ہوئے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے خواتین اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں خواتین کی بہتری اور ترقی کے لئے مختلف اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

Advertisement

اس موقع پر خواتین اراکین اسمبلی نے بجٹ پر وزیر عظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات کرنے والوں میں سیمی بخاری، صوبیہ کمال، روبینہ جمیل، فوزیہ ، رخسانہ نوید، تاشفین سردار، وجیہہ اکرم ، صائمہ ندیم اور ڈاکٹر ظل ہما شریک ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version