فنانشل ٹائمزنےامریکا سے متعلق مجھ سے منسوب غلط خبردی ، شوکت ترین

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ فنانشل ٹائمز نے امریکا سے متعلق مجھ سےمنسوب غلط خبردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کے انٹرویومیں امریکا سے متعلق کوئی بات نہیں کہی ، فنانشل ٹائمز کی خبر کی باضابطہ تردید جاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ، آئی ایم ایف چاہتا ہے ٹیکس کی شرح بڑھا دی جائے ، آئی ایم ایف کی شرط ہے بجلی ، گیس کے نرخ بڑھائے جائیں۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کہا ٹیکس،ٹیرف نہیں بڑھا سکتے ، تنخواہ دار،غریب طبقے پرمزید بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط ٹیکس بڑھانے کے بجائے دوسرے طریقے سے پوری کریں گے ، آئی ایم ایف کوگروتھ کیلئے متبادل پلان بتا دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

