Advertisement

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہفتہ وار تعطیل جمعے کو کرنے کی قرار داد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعے کی چھٹی کی بحالی کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں قرارداد جماعت اسلامی کی حمیرا خاتون اور حاجی سراج الدین خان نے پیش کی ہے۔

قراردار میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں اتوار کے بجائے جمعے کے دن ہفتہ وار سرکاری تعطیل کو بحال کیا جائے۔

اسلامی تعلیمات کی رو سے جمعتہ المبارک کی بڑی اہمیت ہے ،اسے دوسرے ایام کا سردار کہا گیا ہے جبکہ ماضی میں جمعے کے دن سرکاری تعطیل تھی اور اتوار کے دن سرکاری تعطیل سے عملاً دو دن چھٹی ہوتی ہے۔

اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس وقت عملًا بازاروں، مارکیٹوں اور نجی اداروں میں دو دن تعطیل ہوتی ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں جمعے کے دن دوپہر 12 بجے کے بعد عملاً چھٹی ہوتی ہے۔

Advertisement

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ دو چھٹیوں سے کاروبار، معیشت اور سرکاری امور بھی سست روی کا شکار ہیں جبکہ قراردار میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں جمعے کی چھٹی فی الفور بحال کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version