Advertisement

عائشہ خان کی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکارہ عائشہ خان کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کے ساتھ تصویر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اور اُن کی بیٹی ماہ نور ایک رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

عائشہ خان اور ان کی بیٹی ماہ نور کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر صارفین سمیت شوبز انڈسٹری سے منسلک لوگوں کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی ہے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

واضح رہے اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

سابق اداکارہ عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version