Advertisement

اداکارہ یاسرہ رضوی کا بیٹے کی تربیت سے متعلق اہم انکشاف

اداکارہ یاسرہ رضوی نے خواتین پر ہونے والے مظالم اور گھریلو تشدد کے سنگین واقعات کے تناظر میں بیٹے کی تربیت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کی جس پر طویل کیپشن درج تھا۔

 یاسرہ رضوی نے لکھا کہ میں عہد کرتی ہوں بیٹے کی ایسی تربیت کروں گی کہ وہ مہربان، دوسروں کا احساس کرنے والا، انصاف پسند، عزت کرنے والا اور ہمدرد ہوگا، اسے ایک ایسا مرد بناؤں گی جس کے ساتھ خواتین، بچے، ٹرانسجینڈرز، دوسرے مرد، جانور اور ہر جاندار خود کو محفوظ سمجھے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ اگر یہ مرد ہے تو اس کے پاس دوسروں کو ہراساں کرنے کا لائسنس ہوگا، اس کے اندر یہ احساس پیدا کروں گی کہ انسان کی جان کس قدر قیمتی ہے۔

 یاسرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں اسے سکھاؤں گی کہ مرد ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں بلکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، کسی کی رضامندی کے بغیر اسے ہاتھ لگانا یا اس سے بات کرنا صحیح نہیں ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر لکھا کہ معاشرے کو محفوظ بنانے کے لئے اب یہ اہم ہے کہ مجھ سمیت ہر ماں اپنے بیٹوں کی پرورش پر محتاظ انداز میں زیادہ توجہ دے اور ان کی درست انداز میں نگرانی کرے۔

Advertisement

 یاسرہ رضوی کی پوسٹ پر شوبز کی کئی شخصیات نے اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے ان کی سوچ کو سراہا اور تمام ماؤں کو یٰسرہ کے نقشِ قدم پر چلنے کا مشورہ بھی دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version