Advertisement

اداکار احمد علی بٹ نے حکومت سے مطالبہ کردیا

کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے گزشتہ روز زبردست مقابلہ کر کے  پاکستانیوں کے دِل جیت لیے جس پر احمد علی بٹ نے طلحہ کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسی ضمن میں احمد علی بٹ نے طلحہ کی تعریف کی اور ان کے اعزاز میں انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اداکار نے طلحہ کو سلیوٹ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کوئی نہیں جانتا، کسی برانڈ نے اسے اسپانسر نہیں کیا، اس کے پاس فالوورز کی تعداد لاکھوں میں نہیں ہے، اس کے باوجود اس نے پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنی بہترین کوشش کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس کروایا۔

احمد علی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برائے مہربانی ہمارے ان ایتھلیٹ کو سپورٹ کریں جن میں کچھ کر دکھانے کی لگن ہے، ہر چیز شہرت اور ریٹنگ کے لئے نہیں ہوتی، یہ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔

انہوں نے تمام برانڈز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو دیکھیں جن کے پاس انسٹاگرام پر فالوورز تو نہیں ہیں لیکن ٹیلنٹ ضرور ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version