Advertisement

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے بچے متاثر ہوسکتے ہیں، ماہرین

امریکی ماہرین کے مطابق اگر بڑوں نے کورونا ویکسین نہ لگوائی تو ان کے بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

لیوزیانا میں ٹیولین یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر شیفلین اور ان کے ساتھیوں نے امریکا میں کووِڈ 19 عالمی وباء سے متعلق اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی نمایاں تعداد کا تعلق ان گھرانوں سے ہے جہاں خاندان کے بڑوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

واضح رہے کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد بہت کم رہی ہے لیکن حالیہ مہینوں کے دوران اس تعداد میں ہونے والے اضافے کو تشویشناک قرار دیا جارہا ہے۔

امریکن کالج آف الرجی ایستھما اینڈ امیونولوجی کووِڈ 19 ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر نیرج پٹیل کے مطابق، امریکا میں کووِڈ 19 وباء کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ 87 ہزار 916 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10,628 بچوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر پٹیل نے خبردار کیا ہے کہ بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے، البتہ یہ علامات بڑوں کے مقابلے میں خاصی مختلف اور پیچیدہ بھی ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

اس کے ولاوہ بچوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامات کو مجموعی طور پر ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سنڈروم اِن چلڈرن بھی کہا جاتا ہے۔

ان میں پھیپھڑوں اور گردوں کے علاوہ دل، دماغ، کھال، آنکھیں اور نظامِ ہاضمہ تک شامل ہوسکتے ہیں جبکہ ایم آئی ایس سی شدید ہونے پر بچے کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

کورونا ویکسین دستیاب ہونے کے باوجود دنیا بھر میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی اکثریت ہے جو کسی نہ کسی وجہ سے کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
Next Article
Exit mobile version