Advertisement

ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حکومت پوری طرح متحرک ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حکومت پوری طرح متحرک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈینگی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے چیلنج کو مِل جُل کر ختم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی خواتین گھر گھر جاکر لوگوں میں شعور پیدا کر رہی ہیں، ڈینگی مہم میں سب سے اہم کردار لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کا ہے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی پالیسیاں لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے بغیر ادھورا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب کے لیے 12 کروڑ روپیہ مختص کیا گیا ہے، پنجاب میں 2 کروڑ 92 لاکھ خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے، اب لوگ اسپتالوں کے باہر اپنے پیاروں کو ایڑیاں رگڑتے ہوئے مرتے ہوئے نہیں دیکھیں گے، حکومت شہریوں کو بنیادی طبی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر سماجی ناہمواریوں کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، ایک پنجاب وہ تھا جہاں درختوں کو کاٹ کر اینٹوں اور بجریوں کے پہاڑ لگائے گئے تھے، جو پیسہ اسپتالوں کی بہتری کے لئے استعمال ہونا چاہیے تھا وہ پیسہ شو بازی کے منصوبوں کی نظر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور مراکو کے مابین براہ راست پروازیں اور مضبوط فضائی روابط قائم ہونے چاہئیں، عاطف اکرام شیخ
گورنرز کی نامزدگیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعظم کو خط
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version