کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی، این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ کورونا ایس او پیز کی پاسداری اور ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے صرف احتیاط کا راستہ ہی ہمیں کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید لکھا کہ بے احتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کیسز میں اضافہ ہوگا جبکہ ملک اور عوام پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پابندیوں سے بچنے کیلئے شہری احتیاط کا دامن مت چھوڑیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

