تصویر میں اسکارف باندھے بیٹھی بچی آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہے؟
یہ بات تو ہر کوئی بہت اچھے سے جانتا ہے اور سمھجتا بھی ہے کہ انسان کی شکل و صورت بچپن کی نسبت جوانی میں خاصی مختلف ہوتی ہے۔
ایسے میں اکثر ہم اپنے اسٹارز کو پہچاننے میں مار کھا جاتے ہیں کیونکہ وہ بچپن میں الگ دکھائی دیتے ہیں لیکن اپنی جوانی اور موجودہ تصاویر میں بلکل الگ نظر آتے ہیں۔
ایسا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ انسان وقت کے ساتھ اپنے آپ کو گروم کرتا رہتا اور موجودہ فیشن کو فالو کرتے ہوئے خود کو بناتا ہے۔
اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ کو ایک اداکارہ کے بچپن کی تصویر دکھائیں گے اور آپ کو بتانا ہے کہ کون ہیں۔
یہ پاکستانی اداکارہ اور کوئی نہیں بلکہ اریج فاطمہ ہیں جنہون نے شادی کے بعد ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
خال ہی میں اریج فاطمہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ان کی پچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ لال فراک اور کالے رنگ کا اسکارف پہنی ہوئی ہیں۔
تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ زیر نظر تصویر ان کی کزن کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جسے 2000 میں کھینچا گیا تھا۔
اریج فاطمہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو مداحوں کی جانب سے چند ہی گھنٹوں میں کئی ہزار مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News