پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے،عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری مرد و خواتین کا مزاحمت کا یہ جذبہ قائم رہے گا، اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ کشمیریوں کے یوم شہدا پر ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،13 جولائی1931 کو 22 شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈوگرا مہاراجہ کے سپاہیوں نے پر امن احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو شہید کیا تھا، ظلم اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت اور جدوجہد تاریخ بن گئی ہے۔
AdvertisementThis indomitable spirit of resistance remains alive as Kashmiri men & women continue to fight illegal Indian Occupation. Pakistan stands with the Kashmiris in their just struggle & will not compromise till they get their right to self determination guaranteed by UNSC resolutions.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

