Advertisement

عمران خان نے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان نے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے راولاکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ سب کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ لوگوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو موقع دیا ہے،تین بار وزیراعظم بننے کے بعد یہ لوگ یہاں اسپتال بھی نہیں بنا سکے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان سے پیسا لوٹا اور کہا یہ ہماری جائیداد نہیں، یہاں پر ہم ان پارٹیوں سے بھی حساب لیں گے۔

[amazonad category=”Electronics”]

Advertisement

وفاقی وزیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں یہاں دھاندلی ہوگی جبکہ بھارتی وزیراعظم تو ان کی پارٹی کا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی ہمارے لوگوں کو شہید کررہا ہے اور یہ لوگ اسے شادی میں بلاتے ہیں، مودی کا یار وہی ہے جو اس سے رشتے جوڑتا ہے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہم کشمیر کو 500 ارب دیں گے، آپ کے ہر نمائندے کو کم از کم 4 سے 5 ارب روپے کا فنڈ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version