Advertisement

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک با پھر متحرک ہوگئی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک با پھر متحرک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم دوبارہ ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کررہی ہے، پی ڈی ایم اپنا پہلا جلسہ کل 4 جولائی کو سوات گراسی گراونڈ میں کرنے جارہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم جلسے کے لئے انتظامات کیئے جارہے ہیں، گراسی گراونڈ کے چاروں اطراف میں مختلف جماعتوں کے جھنڈے لگائے گئے ہیں اور گراسی گراونڈ سمیت مینگورہ شہر میں بڑے بڑے فلیکسز لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں چار سیاسی جماعتیں شریک ہے۔

جلسہ منتظمین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہونگے اور شہباز شریف ، مریم نواز ، محمود خان چکزئی اور آفتاب خان شیرپاؤ کی آمد متوقع ہے

Advertisement

پی ڈی ایم کا دعوٰی ہے کہ خیبرپختونخوا بالخصوص سوات کا یہ تاریخی جلسہ ہوگا، یہ جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جلسے کے لیئے چار جولائی کو دوپہر دو بجے کا وقت دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوات کے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر عباد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن کے خلاف نکلنا ہے ان سے اجازت کیوں مانگے ؟ انتظامیہ اجازت دے یا نہ دے پی ڈی ایم کا جلسہ ہر میں صورت ہوگا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version